چین،رن وے پر مسافر طیارےمیں آگ لگ گئی، درجنوں افراد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں اڑان بھرنے کے لیے تیار مسافر طیارے میں آگ لگنے سے اس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے . غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے شہر چونگ کنگ سے تبت کے دارالحکومت نائینگ چی جانے والے طیارے میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ اڑان بھر ہی رہا تھا .

عملے نے طیارے میں گڑ بڑ محسوس ہوتے ہی ٹیک آف روک دی . سماء کے مطابق فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں 113 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے . حادثے میں 36 افراد زخمی ہوئے تاہم انہیں معمولی

نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں . سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم ان کی تعداد کا تعین نہیں کیا گیا . حادثے کے ایک منٹ بعد ہی رن وے کو بھی بند کر دیا گیا تھا . واضح رہے کہ چین میں 21 مارچ کو بھی ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے . حادثے کی وجوہات کا تعین اب تک نہیں کیا جاسکا

. .

متعلقہ خبریں