اب ان کی ترکی میں بنائی گئی دو ویڈیوز نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا ہے اور لوگ اس کے دعوے کو ایک بار پھر سچ سمجھنے لگے ہیں . رپورٹ کے مطابق حریم شاہ نے اپنے دعوے کے بعد ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں ان کا ہاتھ ان کے دولہا میاں نے تھام رکھا ہوتا ہے . بعد ازاں یہ تصویر غلط ثابت ہو جاتی ہے اور تصویر میں موجود ہاتھ حریم شاہ اور اس کے دولہا کا نہیں ہوتا . اس پر لوگ مان لیتے ہیں کہ حریم شاہ نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا، تاہم اب ترکی میں بنائی گئی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر ایک بار پھر چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں . انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ان ویڈیوز کے ساتھ ترکی نے اپنی پوسٹس میں لوکیشن بھی ترکی کی دی ہے . ایک ویڈیو میں وہ ایک گانے پر پرفارم کر رہی ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے استنبول کی معروف گلی گولینسوتیبسی کی لوکیشن دی گئی ہوتی ہے . بہرحال ان ویڈیوز سے کسی طور یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ اس وقت واقعی ترکی میں موجود ہیں اور ہنی مون منا رہی ہیں، کیونکہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں کچھ ایسے فیچرز بھی ہیں کہ آپ اپنی پوسٹ میں کسی ایسی جگہ کی لوکیشن بھی شامل کر سکتے ہیں جہاں آپ درحقیقت موجود نہیں ہیں .
. .View this post on Instagram