حریم شاہ کی مبینہ ہنی مون ویڈیوز نے ایک بار پھرہلچل مچا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے گزشتہ ماہ یہ دعویٰ کرکے ہلچل مچا دی تھی کہ انہوں نے سندھ اسمبلی کے ایک رکن کے ساتھ شادی کر لی ہے جو پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوا اور اہم وزیر بھی ہے۔ 28جون کو کیے گئے اس دعوے میں حریم شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ 4جولائی کو ہنی مون کے لیے ترکی جائیں گے اور واپس آ کر شادی کی تصدیق بھی کریں گے اور ولیمہ کی تقریب کا بھی انعقاد ہو گا۔ اب ان کی ترکی میں بنائی گئی دو ویڈیوز نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا ہے اور لوگ اس کے دعوے کو ایک بار پھر سچ سمجھنے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حریم شاہ نے اپنے دعوے کے بعد ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں ان کا ہاتھ ان کے دولہا میاں نے تھام رکھا ہوتا ہے۔ بعد ازاں یہ تصویر غلط ثابت ہو جاتی ہے اور تصویر میں موجود ہاتھ حریم شاہ اور اس کے دولہا کا نہیں ہوتا۔ اس پر لوگ مان لیتے ہیں کہ حریم شاہ نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا، تاہم اب ترکی میں بنائی گئی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر ایک بار پھر چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ان ویڈیوز کے ساتھ ترکی نے اپنی پوسٹس میں لوکیشن بھی ترکی کی دی ہے۔ ایک ویڈیو میں وہ ایک گانے پر پرفارم کر رہی ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے استنبول کی معروف گلی گولینسوتیبسی کی لوکیشن دی گئی ہوتی ہے۔ بہرحال ان ویڈیوز سے کسی طور یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ اس وقت واقعی ترکی میں موجود ہیں اور ہنی مون منا رہی ہیں، کیونکہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں کچھ ایسے فیچرز بھی ہیں کہ آپ اپنی پوسٹ میں کسی ایسی جگہ کی لوکیشن بھی شامل کر سکتے ہیں جہاں آپ درحقیقت موجود نہیں ہیں۔

Recent Posts

میرے لیے بھی بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے، ن لیگی رہنما عرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی بھی بجلی کے بھاری بلز…

10 mins ago

آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری، تلخ فیصلے نہ کیے تو 3 سال بعد پھر ایسی صورتحال کا سامنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجبوری کے باعث ہمیں آئی…

26 mins ago

ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر ایکس پرپابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ

ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، بندش ملکی وقار کیلئے ہے، کئی ممالک…

53 mins ago

جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم: غریدہ فاروقی اور پیمرا سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

ججوں کے خلاف کسی قسم کی مہم برداشت نہیں کریں گے، جسٹس عامر فاروق اسلام…

1 hour ago

کینیا کی عدالت نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

کینیا کی ہائیکورٹ کی جج نے پاکستانی صحافی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کردہ…

1 hour ago

ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے…

2 hours ago