گرمی دانوں کو کیسے دور بھگائیں؟ جانیئے 3 آسان طریقے

کراچی (قدرت روزنامہ)گرمی کے موسم میں بچوں سمیت بڑوں کو بھی گرمی دانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گرمی دانے جلد کے بند مساموں کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ وہاں سے پسینہ خارج نہیں ہوپاتا۔
اس کے علاوہ دانوں کی وجہ گرم اور مرطوب آب و ہوا، موٹے کپڑے بھی ہوسکتے ہیں۔
آپ ایک کھیرا لیں اور اس کو کاٹ کر ٹکڑے کر کے اسے پیس کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور یہ پیسٹ 5 سے 10 منٹ کے لیے متاثرہ جگہ پر لگالیں اس عمل کو 2 سے 3 دفعہ کیا جا سکتا ہے۔

کھیرے میں ٹینن اور فلیوانوائڈز شامل ہوتے ہیں جو کہ اینالجیسک اور سوزش کے خلاف کام کرنے کی خاصیت رکھتے ہیں اور یہ خصوصیت بچوں میں گرمی دانوں کو پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اس کے علاوہ ملتانی مٹی گرمی دانوں کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، آدھا کھانے کا چمچ ملتانی مٹی میں پانی ملا کر پیسٹ بنالیں، 10 منٹ کے لیے اسے تمام متاثرہ جگہوں پر لگائیں پھر پانی سے دھو لیں۔

ایلو ویرا جیل پانچ سے دس گرمی دانوں والی جگہ پرلگائیں اور تھوڑی دیر بعد اسے پانی سے دھو لیں،یہ روزانہ دن میں ایک بار کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

سموگ کے تدارک سےمتعلق کیس؛لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 8بجے ، اتوار کو مکمل بند کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) سموگ کے تدارک سےمتعلق کیس کیس لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں رات 8بجے جبکہ…

2 mins ago

عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا ہے کہ اقتدار کی پُرامن…

5 mins ago

افغان کرکٹ ٹیم کو زور دار جھٹکا، اہم ترین کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) افغانستان کے سٹار آل راونڈر محمد نبی نے آئندہ سال پاکستان میں…

8 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ہونے والی او آئی سی سربراہان…

10 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کا فیصلہ کن جرگہ، علی امین کیا اعلان کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)9 نومبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پاکستان تحریک انصاف…

22 mins ago

مجھے کمزور حکومت اور جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہیے تھی، عمران خان نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ جنرل باجوہ…

29 mins ago