شہری پنجاب سیف سٹی کیمروں کو انوکھے انداز سے دھوکہ دینے لگے

لاہور (قدرت روزنامہ)شہری پنجاب سیف سٹی کیمروں کو انوکھے انداز سے دھوکہ دینے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب سیف سٹی کے جدید کیمروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں نے نمبر پلیٹس پر سیاہ پلاسٹک پیپر لگا کر انہیں کیمو فلاج کرنا شروع کردیا گیا ہے ، پنجاب سیف سٹی کے کیمروں سے گاڑی کی شناخت خفیہ رکھنے کیلئے یہ طریقہ ایجاد کیا گیا اور اس لاہور کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں جن کی نمبر پلیٹس پر گہرا سیاہ رنگ کا پیپر لگا ہوتا ہے جس کی وجہ سے رجسٹریشن نمبر کی واضح شناخت مشکل ہوتی ہے ، سیاہ پلاسٹک پیپر کو پرانے ڈیزائن والی نمبر پلیٹس پر لگایا جارہا ہے اور کیمرے دن کی روشنی میں بھی ایسی نمبر پلیٹ کی درست شناخت نہیں کر پاتے کیوں کہ بلیک پیپر کی وجہ سے الفاظ اور اعداد غیر واضح ہو جاتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ چین اور کوریا سے امپورٹ کئے جانے والے سیاہ پلاسٹک کو طویل عرصہ سے گاڑیوں کے شیشوں پر لگایا جاتا ہے تاکہ گاڑی کے اندر نہ دیکھا جا سکے لیکن اب اسی پیپر کو نمبر پلیٹ پر چسپاں کیا جارہا ہے جس سے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر کیمروں کے شناختی نظام میں واضح نہیں ہوتا ، نمبر پلیٹ کو کیمو فلاج کرنے والے افراد سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک ای چالان کے خوف سے آزاد ہو کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں جب کہ اس طریقہ کار کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے استعمال کئے جانے کا خدشہ ہے۔
ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی راؤ سردار علی نے ’ایکسپریس‘ کو بتایا کہ سیاہ پیپر لگا کر نمبر پلیٹ کو ناقابل شناخت کرنے سے ہمارے کیمرے اس گاڑی کی شناخت نہیں کر پاتے ، پہلے بھی ایسی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے تعاون سے کیمو فلاج نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

5 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

6 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

6 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

6 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

7 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

7 hours ago