رواں ہفتے پاکستان کی دو اہم غیر سیاسی شخصیات کا امریکا کا دورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری ختم ہونے کا اشارے مل رہے ہیں . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابقہ دورِ حکومت میں سرد مہری کا آغاز امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے عمران خان سے ٹیلیفونک رابطے سے گریز سے ہوا تھا جو کشیدگی کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے .

اب موجودہ حکومت میں یہ سرد مہری ختم ہونے کے اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں .
وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کر دی کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو 17 مئی کو امریکا کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں . امریکی ہم منصب ٹونی بلنکن سمیت بعض دیگر اعلیٰ حکومت شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے . رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سفارتی ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ رواں ہفتے پاکستان کی دو اہم غیر سیاسی شخصیات نے امریکا کا دورہ کیا .

واشنگٹن میں امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کی تھیں . وزیر خارجہ کے دورہ امریکا سے پیشتر اس ملاقات کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے . خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17مئی کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے . وزیرخارجہ اٹھارہ مئی کو سیکریٹری این ٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے پاکستان بھارت میں ہونے والی شنگھایی تعاون تنظیم کمیٹی کے اجلاس مین شرکت کرینگے ایس سی او انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی ماہرین کمیٹی کا اجلاس سولہ مئی کو دلی مین ہوگا وزارت خارجہ کے حکام اور ماہرین کا وفد شریک ہوگا .
قبل ازیں امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الوداعی ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا . جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی . وزیر خارجہ نے پاکستان کو 64 ملین کووڈ ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کے اعادہ پر امریکہ کا شکریہ ادا کیاے . رخصت ہونیوالی امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کی پاک . امریکہ تعلقات کی مظبوطی کیلئے خدمات پر وزیر خارجہ کا خراجِ تحسین پیش کیا . وزیر خارجہ نے امریکی ناظم الامور کے لئیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں