کراچی کے بُرے دن واپس نہیں آنے دیں گے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو باہر سے سپورٹ ملتی ہے، کراچی نے بہت بُرے دن دیکھے ہیں، وہ وقت واپس نہیں آنے دیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب اور زبان نہیں، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کرختم کریں گے، چھپنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں کرائم انڈیکس نیچے لے کر آئے ہیں، سیف سٹی پر عمل درآمد میں کچھ ایشوز ہیں، کوشش ہوگی جلد شروع کرائیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صدر میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک نوجوان شہید ہوا، 10 لوگ زخمی ہوئے، دو شدید زخمی ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی میں ہلاک چینیوں کی یاد میں کل صبح تقریب ہوئی تھی، شام کو واقعہ ہوگیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد ظالم ہیں، انسان بھی نہیں حیوان ہیں، نیکٹا کو دوبارہ فعال کرنا ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ ہمارے لوکل ایشوز ہیں، جنہیں لوگ استعمال کرتے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago