متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے . صدارتی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان 13 مئی کو انتقال کر گئے .

شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات نے 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے . خیال رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں