کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نےکراچی میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایم کیوایم نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
ایم کیوا یم کا کہنا ہے کہ وفاق سے11سو میگاواٹ ملنے کے باوجود کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی ناپید ہے، بجلی کا پیداواری اور تقسیم کا نظام تباہ حال ہے، خمیازہ شہریوں کوبھگتنا پڑ رہا ہے، کےالیکٹرک کی ساری توجہ شہریوں کو بھاری بِلوں کے ذریعے لُوٹنے پر ہے۔
ایم کیوایم نے وزیراعظم شہباز شریف سے شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…