کترینہ کیف جلد ماں بننے والی ہیں؟ اداکارہ کی جانب سے بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کترینہ کیف کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے یا نہیں؟ اداکارہ کے ترجمان نے وضاحت دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ بار بی ڈول کہلائی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف کے ترجمان نے اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے میڈیا کی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 میں اچانک خفیہ طریقے سے شادی کی تھی جس کا بعد میں دنیا بھر میں خوب چرچہ ہوا تاہم ماہ اپریل میں خبریں آئی تھیں کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

گزشتہ ماہ ممبئی ایئرپورٹ پر اداکارہ کو شلوار قمیض میں دیکھا گیا تو مداحوں نے ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں کیں، جس کے بعد بھارتی میڈیا میں بھی ان اُمید سے ہونے سے متعلق خبریں پھیلیں کیونکہ اس ان ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ حاملہ محسوس ہو رہی تھیں۔


اداکارہ اور ان کے شوہر وکی کوشل کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں غلط ہیں۔’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں جوڑے کے ترجمان نے مختصر بتایا کہ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ان کے ہاں متوقع بچے کی پیدائش کی خبریں تصدیق کے بغیر چلائی گئیں۔
واضح رہے کہ جوڑے کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت اداکارہ اور ان کے شوہر کیریئر بنانے میں مصروف ہیں۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

8 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

21 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

24 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

33 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

46 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

52 mins ago