اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 35 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے .
10 گرام سونے کی قدر 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 998 روپے ہے جبکہ عالمی سطح پر سونے کی قدر 28 ڈالر کم ہوکر 1818 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے . دوسری جانب ڈالر نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیے . پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے . انٹر بینک میں
کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے کا ہو گیا . دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان جاری ہے . پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 130 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انڈیکس اس وقت 43 ہزار 29 پر ٹریڈ کر رہا ہے .
. .