سیالکوٹ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا . پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے .

انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ پر امن جلسے میں خلل ڈال رہی ہے،ڈی سی سیالکوٹ غیر آئینی وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ایماء پر سب کر رہے ہیں . عثمان ڈار نے کہاکہ حمزہ شہباز لاہور میں بیٹھ کر جلسہ روکنے کے احکامات دے رہے ہیں،کان کھول کر سن لیں جلسہ ادھر ہی ہو گا جہاں ہم انتظامات کر رہے ہیں . عثمان ڈار نے کارکنان کو ہر

صورت جلسہ گاہ پہنچنے پہنچنے کی ہدایت کی انہوںنے کہاکہ کارکنان پر امن رہتے ہوئے جلسہ کی تیاری جار ی رکھیںگے،امپورٹڈ حکومت جلسہ کرنے سے نہیں روک سکتی .

. .
Ad
متعلقہ خبریں