سیالکوٹ میں بلااجازت جلسے کی کوشش پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد گرفتار

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)سیالکوٹ میں پولیس نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامات کرنے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا . پولیس نے جلسہ گاہ سے رہنما تحریک انصاف علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لے لیا .

میڈیس رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ

میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں . جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی . تحریک انصاف کے کارکنوں کے منتشر ہونے کے بعد کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان کو ہٹایا جا رہا ہے . ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے امن و امان کا خطرہ ہے، سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دی جائے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں