پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کل اہم فیصلہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جا سکتا ہے، سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اوگرا نے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کر دیا، فی لیٹر پیٹرول پر حکومت 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دیتی ہے، جبکہ مئی سے فی لیٹر پیٹرول پر سبسڈی کی یہ رقم 45 روپے 14پیسے تک پہنچ جائے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹر پیٹرول 45 روپے 15پیسے بڑھانا پڑے گا، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 195 روپے کا ہوجائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ اس وقت ڈیزل پر فی لیٹر سبسڈی 73روپے 4 پیسے ہے، 16 مئی سے ڈیزل پر سبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی، مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16پیسے ہے، مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 50.44 روپے ہوجائے گی، مٹی کے تیل پر ساری سبسڈی ختم کرنے سے فی لیٹر قیمت 176روپے ہوجائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64.70 روپے ہے، 16 مئی سے لائٹ ڈیزل پر یہ سبسڈی 68 روپے فی لیٹر ہوجائے گی، لائٹ ڈیزل کی مکمل سبسڈی ختم ہونے سے فی لیٹر قیمت 186روپے31 پیسے ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا باعث ہے، وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

1 hour ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

1 hour ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

2 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago