نئے ’لندن پلان‘ پر عملدرآمد شروع ہوگیا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نئے ’لندن پلان‘ پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل رات تک ضلعی انتظامیہ اور ہمارے کارکنان مل کر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دےرہےتھے،رات تک سب ٹھیک چل رہا تھا، پھر ایک فون پر انتظامیہ کا رویہ یک دم تبدیل ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج سیالکوٹ میں جلسے کیلئے پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم نے ضلعی حکومت سے اجازت لی تھی، جلسہ گاہ کا تعین انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے کے بعد کیا گیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہی پنجاب ہے جہاں پہلے پی ٹی آئی کے تمام جلسے پرامن انداز میں ہوئے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ آج یہ ماحول کو خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں، ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور انہیں بلاجواز گرفتار کیوں کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہمارے کارکنان جلسے میں شرکت کیلئے نکلیں گے، جلسہ بھی شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا، پرامن کارکنان پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو ذمہ دار حمزہ شہباز، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہوگی۔
خیال رہے کہ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بلا اجازت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریوں پر پولیس نے ایکشن لیا تھا۔سیالکوٹ میں پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسہ گاہ سے علی اسجدملہی اورسابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

4 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

28 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

31 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

44 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

51 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

57 mins ago