اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئی حکومت اذنے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے پاکستان بھیجی جانے والی فارن کرنسی کی مقدار اور بڑھا دی ہے . تاریخ میں پہلی بار اپریل کے مہینے میں ترسیلاتِ زر 3 ارب سے بھی تجاوز کر گئیں، اپریل میں 3 ارب ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئی .
سعودی عرب سے 70 کروڑ 72 لاکھ ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 61 کروڑ 41 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے . دیگر خلیجی ملکوں سے 35 کروڑ نواسی لاکھ ڈالر پاکستان آئے جبکہ برطانیہ سے 48 کروڑ 41 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 34 کروڑ 56 لاکھ ڈالر
پاکستان بھیجے گئے .
. .