بابو سر ٹاپ پر حادثہ،ڈپٹی کمشنر دیامر کی بروقت کارروائی، 4 بچوں کی زندگیاں بچا لیں‎

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابو سر ٹاپ پر حادثہ،ڈپٹی کمشنر دیامر کی بروقت کارروائی، 4 بچوں کی زندگیاں بچا لیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاح خاندان بابو سر ٹاپ سے واپس ناراں کیلئے جارہا تھا والدین بچوں کو گرم کپڑے دلوانے کیلئے کار سے نیچے اتر اور بچوں کو گاڑی میں ہی چھوڑ دیا ۔ گاڑی میں موجود بچوں نے کار کی ہینڈ بریک اور گئیر کو چھیڑ دیا جس کی وجہ سے کار گہری کھائی کی طرف چلنا شروع ہو گئی ۔ والدین نے جب دیکھا کہ گاڑی تیز کیساتھ گہری کھائی کی طرف بڑھ رہی ہے

تو وہ خوف سے چلانے لگے، وہاں موجود مقامی افراد اور دیگر سیاحو ں کی جانب سے مدد کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بچے شدید زخمی ہو گئےبچوں کو فوری طور پر 1122پر ریجنل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد چلاس اسپتال پہنچے اور بہتر طبی امداد کیلئے بچوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت کے اسپتال منتقل کیا ۔ ڈی سی سعد نے بروقت اقدام سے انسانی خدمت کی بہترین مثال قائم کر دی ۔ ڈپٹی کمشنر کے بروقت اقدام نے انسانی خدمت کی بہتر مثال قائم کردی، جبکہ بچوں کی حالت اب ٹھیک ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈی سی سعد کے اقدام کی بھر پور تعریف کی گئی ۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

6 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

6 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

6 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

6 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

7 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

7 hours ago