برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق رسدکے مقابلے میں طلب میں کمی کے باعث مرغی کا گوشت 6 روپے کلو سستا ہو گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت 187 روپے سے کم ہو کر 181 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 117روپے اور پرچون ریٹ 125 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔فارمی انڈے 147 روپے فی درجن فروخت کئے گئے جبکہ انڈوں کی پیٹی 4290 روپے کی ہو گئی۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی پر شہریوں نے قدرے اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن قیمت میں استحکام نہ ہونے پر تشویش میں مبتلا ہیں شہریوں کے مطابق قیمتوں مستحکم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے ۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 min ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 mins ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

25 mins ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

43 mins ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

54 mins ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

1 hour ago