بھارت میں زبردست مہنگائی گندم کی برآمدات پر پابندی عائد

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک ایسے وقت جب دنیا کو گندم کی قلت کا سامنا ہے، بھارت نے بھی فوری طور پر اس کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے . گھریلو قیمتوں میں زبردست اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے .

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اچانک ایک نوٹس کے ذریعے گندم کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا . بھارت گندم پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے، تاہم رواں برس اپریل میں گندم کی قیمتیں پہلی بار گزشتہ ایک دہائی کی بلند ترین سطح

پر پہنچ گئیں . بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت سے متعلق ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ(ڈی جی ایف ٹی)نے اپنے نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا کہ دوسرے ممالک کی درخواستوں پر گندم کی برآمدات کی اجازت اب حکومتی ایما پر منحصر ہو گی تاہم حکومت کی خصوصی اجازت کے بغیر کوئی بھی کمپنی یا تاجر ایسا نہیں کر سکتا . بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں خوراک کاذخیرہ محفوظ، منظم اور مستحکم کرنے کے ساتھ ہی، پڑوسی اور دیگر ضرورتمند ممالک کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں