حلیم عادل شیخ کو چاہیئے زمین پر قبضہ، بھتہ خوری چھوڑ دیں: ناصر حسین شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ آئی جی سندھ پر اس لیے تنقید کرتے ہیں کہ خود ان کے ہاتھ صاف نہیں، انہیں چاہیئے کہ لینڈ گریبنگ، بھتہ خوری چھوڑ دیں، سکون آ جائے گا۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ شہباز گل سندھ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے گاڑنے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا تو کے پی اور پنجاب سے بھی جھنڈا اکھڑ رہا ہے، پی ٹی آئی نے تو اپنے علاقوں میں بلدیاتی نظام چلنے ہی نہیں دیا۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اب مسترد ہونے کے بعد مصطفیٰ کمال کو بھی مہاجروں کے حقوق یاد آ گئے، مصطفیٰ کمال کو معلوم ہونا چاہیئے کہ یہ مہاجر نہیں اردو بولنے والے سندھی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پہلے ہی سمجھتے تھے کہ پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم ایک ہی ہیں، مصطفیٰ کمال مگرمچھ کے آنسوؤں کے بعد اب نفرت کی سیاست پر آگئے ہیں۔۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

11 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

14 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

23 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

35 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

42 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

42 mins ago