کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں سخت گرمی میں کرکٹ میچ کے دوران فاسٹ بولر مبینہ طور پر ہیٹ سٹروک کے باعث جاں بحق ہوگیا . جیو نیوز کی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا .
رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر عمرخان آخری اوور کی آخری گیند کراتے ہی وکٹ پرگرگئے، انہیں فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی .
ملیر کے رہائشی عمر خان ایک نجی بینک میں ملازم اور 2 بچوں کے باپ تھے . ان کی ٹیم نے یہ مقابلہ جیت لیا تھا .
خیال رہے کہ کراچی میں کھیل کے میدان میں 2 روز میں یہ دوسرا کھلاڑی ہے جو جان کی بازی ہار چکا ہے، دو دن قبل لیاری میں ایک فٹ بالر ہیٹ سٹروک کے باعث انتقال کرگیا تھا .