قومی کرکٹر زاہد محمود کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر زاہد محمود کی والدہ انتقال کرگئیں . زاہد محمود نے والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دی .

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میری جنت، میری ماں ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہے . زاہد محمود نے اپیل کی کہ ’میری والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں‘‘ .

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل اور عابد علی سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا . واضح رہے کہ گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے اپنے پہلے ڈیبیو میچ میں 3 وکٹ حاصل کیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں