واٹس ایپ نے حیرت انگیز فیچر کی آزمائش شروع کردی

سان فرانسسکو(قدرت روزنامہ) دو ارب سے زائد افراد کے زیرِ استعمال دنیا کی مشہور ترین رابطے کی ایپ، واٹس ایپ نے چیٹ فلٹرز روشناس کراتے ہوئے اس کی آزمائش شروع کردی ہے . تاہم صرف بزنس اکانٹس کے افراد ہی یہ فلٹر ٹیسٹ کررہے ہیں .

میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ نے کہا کہ یہ فیچر مستقبل کے آئی او ایس، اینڈروئڈ اور ڈیسک ٹاپ کے تمام صارفین کو عام دستیاب ہوگی . لیکن اس کی آزمائش اس وقت امریکا اور کینیڈا کے بعض بزنس اکائونٹس پر جاری ہے . اس سہولت سے مختلف چیٹ اور ان کے سلسلے

کی تلاش آسانی ہوسکتی کیونکہ اس کا الگورتھم بہت طاقتور بنایا گیا ہے . اگرچہ واٹس ایپ میں سرچ کی سہولت موجود ہے لیکن فلٹر سے اس عمل کو مزید آسان بنایا جاسکے گا . کچھ بزنس اکائونٹس میں سرچ بار کے ساتھ ہی فلٹر دکھائی دے رہا ہے . اس سے آپ روابط، غیرروابط، چیٹ، تھرید اور گروپ میں فلٹراستعمال کرکے سرچ کو تیز اور آسان بناسکتے ہیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں