عمران خان کی سکیورٹی انتہائی سخت۔۔ پولیس کے علاوہ کون کون سے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا؟ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)موجودہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان کے سکیورٹی پروٹوکول سے متعلق واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے فورسز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کے 94 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جس میں اسلام آباد پولیس کے 22 اور ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں۔اس کے علاوہ کے پی حکومت نے 36 اور گلگت بلتستان کی حکومت نے 6 پولیس اہلکار عمران خان کو سکیورٹی کے لیے فراہم کر رکھے ہیں جبکہ ایس ایم ایس سکیورٹی کے 26 اور عسکری سکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالہ ہاؤس پر تعینات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران سفر عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور 23 اہلکار اور رینجرر کی ایک گاڑی اور 5 اہلکار بھی ہوتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی کے لیے دو اجلاس ہوئے جس کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھائی گئی، مختلف تھریٹس کی روشنی میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے تھریٹ اسسمنٹ نے اجلاس کیے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق پی ٹی آئی کا فوکل پرسن مقرر کیا جانا ضروری ہے تاکہ عمران خان کو اگر کوئی مخصوص تھریٹ ہے تو وہ بھی شیئر کیا جائے جس کی روشنی میں مزید حفاظتی انتظامات کیے جا سکیں۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

13 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

31 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

59 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago