حرا مانی کی نئی تصاویر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔حرا مانی کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو سفید لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔
گزشتہ دنوں حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو مغربی لباس میں دیکھا گیا تھاجس میں وہ بہت اسمارٹ لگ رہی تھیں۔اس سے قبل اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے عید کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اس دوران حرا مانی نے بتایا کہ ان کا وزن زیادہ ہوگیا تھا جس پر مانی اتنے طعنے دیتے تھے کہ وہ دیکھو کترینہ کو، وہ دیکھو دپیکا کو جس پر میں مانی کو کہتی تھی کہ میں دپیکا اور کترینہ نہیں ہوں میرے دو بچے ہیں لیکن مانی پھر بھی مجھے طعنے دیتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ مجھے لگتا تھا کہ طعنے دینے والے شوہر ٹھیک ہوتے ہیں کیونکہ شوہر کے طعنے سن کر عورتیں وزن کم کرلیتی ہیں۔
حرا مانی نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس بار جو میں نے وزن کم کیا ہے میرے پاس کوئی ٹرینر نہیں تھا، میرے پاس میرا شوہر مانی تھا اور مانی نے ظعنے دے دے کر میرا جتنا وزن کم کروایا ہے وہ پچھلے تمام ٹرینرز نہیں کرواپائے۔اداکارہ حرا کا یہ بیان ان کے شوہر اور میزبان کو تو پسند آیا لیکن سوشل میڈیا صارفین اس بیان پر بھڑک گئے اور حرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حرا نے ایک اور جارحانہ بیان دیا ہے جس سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
صارفین نے مزید کہا اداکارہ حرا کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جو باڈی شیمنگ کی عکاسی کرتا ہے،حرا مانی کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ عوامی مقام پر کس طرح بات کرنی چاہئیے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

16 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

18 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

18 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

18 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

18 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

18 hours ago