تحریک انصاف کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی . سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کے دوران جسَٹس اعجازالحسن نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودری کو بطور وکیل بات کرنے سے روک دیا .

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پہلے درخواست کو نمبر لگنے دیں بعد میں نوٹس جاری کرنے کے معاملے کو دیکھا جائے گا- جسٹس منیب اختر نےکہا کہ کیاحلقہ بندیوں کے خلاف درخواست میں کوئی ترمیم کی گئی ہے . کیا ترمیمی درخواست میں گراونڈز اور استدعا میں بھی کوئی تبدیلی کی گئی ہے .

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ترمیمی درخواست میں صرف فریقین کو تبدیل کیا گیا ہے . الیکشن کمیشن کو نوٹس کر دیں . الیکشن کمیشن آرٹیکل 51 کے تحت نئی حلقہ بندیاں شروع کر چکا ہے .
جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کا آغاز ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے . پہلے درخواست کو نمبر تو لگ لینے دیں . عدالت نے مقدمے کی سماعت 2ہفتوں کے لیے ملتوی کردی-

. .

متعلقہ خبریں