جھانوی کپور بہن خوشی کپور کو جلد اسکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور اپنی بہن خوشی کپور کی اداکاری کے جوہر اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

جھانوی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہن خوشی کپور کی ڈیبیو فلم’دی آرچیز‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

اُنہوں فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے خوشی کپور کی بالی ووڈ میں انٹری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ فلم دیکھنے کے لیے بہت پرجوش اور بے تاب ہیں۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں فلم کی کاسٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ لوگ ان کرداروں کو تلاش کرنے، اس فلم کو بنانے اور اس سفر کےآغاز کے لیے مہینوں سے انتھک محنت کر رہے ہیں۔‘
اُنہوں نے فلم کی ہدایتکارہ زویا اختر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ اس سفر میں آپ کی رہنمائی کرنے کے لیے اور آرچیز کی اس خاص دنیا کو تخلیق کرنے کے لیے زویا اختر سے بہتر کوئی اور انتخاب نہیں ہے!‘
خیال رہے کہ بالی ووڈ کی اس ویب فلم میں’آرچی، بیٹی، ویرونیکا، ریگی، موس اور جگ ہیڈ جیسے 60 کی دہائی کے کلاسک کرداروں کو اور انتہائی مقبول کامک بک سیریز کے تمام کلاسک عناصر کو ہندی ورژن میں ایک نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
آرچی اینڈریوز کا کردار پہلی بار کامک بک’پیپ کامکس‘ میں نمودار ہوا اور پاپ کلچر میں دیوانہ وار مقبولیت بھی حاصل کی اور اب فلمی مداح پر امید ہیں کہ مقبول کامک بک سیریز کا ہندی ورژن بھی دلچسپ ہوگا۔

Recent Posts

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

2 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

8 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

20 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

43 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

53 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

1 hour ago