یہ بیماری میرے سوشل میڈیا پر اس اکاﺅنٹ کی وجہ سے ٹھیک ہوگئی، معروف ماڈل نے شرمناک انکشاف کردیا

لندن(قدرت روزنامہ) بالغوں کے لیے بنایا گیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’اونلی فینز‘اداکاراﺅں اور ماڈلز میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جہاں وہ اپنی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرتی اور آمدن کماتی ہیں . اب اس پلیٹ فارم کے متعلق ایک ماڈل نے ایسی حیران کن بات کہہ دی ہے کہ سننے والے دنگ رہ گئے .

ڈیلی سٹار کے مطابق 33سالہ ہینا لیچ نامی یہ ماڈل ’بارڈرلائن پرسنیلٹی ڈس آرڈر‘ نامی عارضے کا شکار ہے جس کی وجہ سے اسے ڈپریشن اور ذہنی پریشانی جیسے سنگین مسائل کا سامنا رہتا تھا . ہینا لیچ کا کہنا ہے کہ ’اونلی فینز‘کے اس کی ذہنی صحت پر ایسے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں کہ اس کی یہ بیماری ختم ہو گئی ہیں . برطانوی شہر چیسٹر کی رہائشی ہینا لیچ نے کہا کہ ”میں کئی سالوں سے ادویات کھا رہی تھی اور مجھے افاقہ نہیں ہو رہا تھا تاہم اونلی فینز پر اکاﺅنٹ بنانے سے میری شخصیت ہی یکسر تبدیل ہو گئی . مجھے ایسا اعتماد ملا کہ میری یہ نفسیاتی بیماری خود بخود ہی ٹھیک ہونی شروع ہو گئی اور اب برائے نام رہ گئی ہے . ڈاکٹر بھی یہ دیکھ کر حیران تھے کہ جو کام ان کا سالہا سال کا علاج نہ کر سکا وہ اونلی فینز کے ذریعے کیسے ہو گیا . قبل ازیں میں شدید مالی مشکلات کا شکار بھی رہتی تھی . اب میں اس پلیٹ فارم سے اتنا کما لیتی ہوں کہ لگژری زندگی گزار رہی ہوں اور اپنے دو بچوں کی بہترین پرورش کر رہی ہوں . “ . .

متعلقہ خبریں