” میں تمہیں خبردار کر رہی ہوں ، ہمیں منہ کھولنے پر مجبور نہ کرو “ شیریں مزاری کی ڈی جی آئی ایس پی آر کو دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری صحافی احمد قریشی کی جانب سے عمران خان پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کی رضامندی کے الزامات سے بھر پور ٹویٹ پر آگ بگولہ ہو گئیں اور صحافی کو جواب دیتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا جبکہ ساتھ ہی انہوں نے اپنی گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی کو بھی مخاطب کیا اور دبے الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ”میں تمہیں خبردار کر رہی ہوں کہ ہمیں ان معاملات پر منہ کھولنے پر مجبور نہ کرو جن پر ہم خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں“۔
تفصیلات کے مطابق یہ سارامعاملہ احمد قریشی نامی صحافی کے ایک تویٹ سے شروع ہو اس جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” بطور وزیراعظم عمران خان اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کیلئے تیارتھے جس کیلئے انہوں نے ذاتی اور گھریلو تعلقات کا سہارا بھی لیا ، حالات اس وقت بدلے جب ان کی حکومت ناقص گورننس کے باعث غیر مستحکم ہو گئی ، ممکنہ طور پر اس سے متعلق مزید معلومات سامنے آ سکتی ہیں“ ۔
شیریں مزاری صحافی کے ٹویٹر پر غصے سے بھر گئیں اور ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ بکوا س کر رہاہے ، چونکہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ کس کیلئے کام کرتاہے ، تو سوال یہ ہے کہ اسے عمران خان کی خارجہ پالیسی کو نشانہ بنانے کیلئے کون فیڈنگ کروا رہاہے ، اس دوران عمران خان نے تنقید کی کیونکہ احمد قریشی جیسے بوائز چاہتے تھے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے ، عمران خان نے پوری طرح اسرائیل کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا “۔

شیریں مزاری نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ” عمران خان نے اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مسلسل عوامی سطح پر مذمت کی ، احمد قریشی کو چاہیے کہ وہ حقائق کا مطالعہ کریں “۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھا کہ ”ہم بہت سے حساس معاملات پر خاموش ہیں لیکن ہمیں کونے میں نہ دھکیلا جائے ، ہم ایک سال سے دیکھ رہے ہیں کہ یہ شخص عمران خان اور اس کی آزاد خارجہ پالیسی کو سنگین الزامات لگا کر نشانہ بنا رہاہے ،جواب اس لیے نہیں دیا کیونکہ اس کے پاس کوئی خاصیت نہیں ہے ۔“اپنے اس ٹویٹ میں شریں مزاری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو مینشن کیا اور کہا کہ ” ہمیں مجبور نہ کرو“۔

ان کا کہناتھا کہ احمد قریشی کے دورہ اسرائیل کے باعث ” نیوٹرلز “ کو تنقید کا سامنا ہے ،تو اپنے لڑکوں کے زریعے بے بنیادا لزامات لگوا کر عمران خان کو نشانہ بنا رہے ہیں، میں دوبارہ دہرا رہی ہوں کہ ہمیں منہ کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے ، ان معاملات پر جن پر ہم خاموش بیٹھے ہیں“۔

انہوں نے کہا کہ ” ریکارڈ کیلئے دو ممالک ایسے ہیں جنہوں نے عمران خان کو سازش کے ذریعے ہٹائے جانے پر خوشی منائی اور وہ اسرائیل اور بھارت ہیں ، جو لوگ اسلام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں انہوں نے بھی عمران خان کے جان پر جشن منایا ۔“

Recent Posts

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

1 min ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

6 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

11 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

12 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

16 mins ago

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

21 mins ago