رانا صاحب! عمران خان سے وڈیو ثبوت لیے بغیر چھوڑنا مت، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رانا صاحب! عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر اس کو چھوڑنا مت۔
مریم نواز نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جان کو خطرے سے متعلق دیئے گئے بیان پر تنقید کی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اس کو لگ گئی ہے وہ وہی مانگ رہا ہے۔
رانا ثنااللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جان کو ممکنہ خطرے سے متعلق اگر ٹھوس ثبوت عمران نیازی کے پاس ہیں تو اسے وزارت داخلہ سے شیئر کریں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت عمران نیازی کو ممکنہ خطرے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کروانے کے لیے تیار ہے، عمران نیازی چاہیں تو جان کو خطرے سے متعلق معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی قائم کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنااللّٰہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

1 min ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

7 mins ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

22 mins ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

28 mins ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

35 mins ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

49 mins ago