میں بتاؤں گا کہ کون سی زہر کھانے میں ڈالنے سے ہارٹ اٹیک ہوتا ہے، عمران خان

صوابی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں بتاؤں گا کون سی زہر کھانے میں ڈالنے سے ہارٹ اٹیک ہوتا ہے، ایف آئی اے کے جن آفیسرز نے شہبازشریف کی کرپشن پکڑی ان میں ایک ہارٹ اٹیک سے مرچکا اور دوسرا زندگی موت کی جنگ لڑ رہا ہے، اب ایف آئی اے کے ساتھ وہ ہوگا جو ایم کیوایم نے کراچی کی پولیس سے کیا تھا .
انہوں نے صوابی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی والوں میں جب کال دوں گا، تو میں سب کو اسلام آباد میں ملنا چاہتا ہوں، بتاؤ کہ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے اسلام آباد آئیں گے؟ جو نہیں آسکتا تو صوابی میں نکل کر احتجاج کرے گا اور بتائے گا کہ غلامی اور امپورٹڈ حکومت نامنظور ، میں آپ کو اپنے ماں باپ کے دور میں بتانا چاہتا ہوں میں آزاد پاکستان میں اور میرے ماں باپ ہندوستان میں پیدا ہوئے، پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں لاکھوں لوگ ہندوستان سے جاکر انگریزوں کیلئے لڑے، کسی نے شکریہ ادا نہیں کیا، اربوں روپیہ انگریزوں کی جنگ میں لگا، لیکن کوئی شکریہ ادا نہیں کیا، کیونکہ غلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، اسی طرح امریکا کی نائن الیون والی جنگ میں 80ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں، پختونخواہ اور قبائلی علاقوں کے لوگوں نے سب سے زیازہ قربانیاں دیں، 35ہزار ہجرت کی، کسی نے شکریہ ادا نہیں کیا .


بلکہ امریکا سے آوازیں اٹھیں کہ وہ پاکستان کی وجہ سے افغانستان کی جنگ نہیں جیت سکے . یاد رکھ لو، غلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، اس لیے امپورٹڈ حکومت امریکی سازش کے تحت اندرون بیرونی سازش کے تحت جو حکومت مسلط کی گئی ، ہم نے امریکی غلاموں اور چوروں ڈاکوؤں کو کسی صورت تسلیم نہیں کرنا، جنہوں نے حکومت مسلط کی ہے ان کو پیغام دینا ہے کہ ہم آزاد لوگ ہیں، ہم دنیا کے عظیم لیڈرنبی پاک ﷺ کی امتی ہیں، پاکستان کا نعرہ لاالہ الااللہ .
زرداری، شریفوں اورڈیزل نے 10سال حکومت کی، تھری اسٹوجز کی حکومت میں 400ڈرون حملے ہوئے، چار ہزار میل دور بیٹھ کر کمپوٹر پر بٹن دبا کرگیم کھیلی جاتی ہے یہاں سے پیغام جاتا ہے کہ اس علاقے میں دہشتگرد ہیں، لیکن وہ چار ہزار میل دور بیٹھ کر بٹن دباتا ہے کسی کوکوئی پتا نہیں کون مرتا ہے، ایک بار مدرسے میں64بچے، وزیرستان میں ڈرون حملے سے 7لوگ مر جاتے ہیں، ان کو بچانے والے پھر دوسرے ڈرون حملے میں مر جاتے ہیں، صبح لوگ زخمیوں کو بچانے جاتے تو پھر ڈرون حملہ ہوتا اور و ہ مرجاتے ہیں، 21لوگ مرے ، لیکن زرداری نے ایک باراس کے خلاف آواز نہیں نکالی، دنیا کا کوئی قانون اس کی اجازت نہیں دیتا .
ان دونوں نے ایک بار امریکا کو کہنے کی جرات نہیں کی کہ وہ کہتے کیا آپ اپنے ملک میں ڈرون حملہ کریں گے؟ برطانیہ کو نہیں کہا کہ دہشتگرد بیٹھا ہوا اس پر حملہ کرنے کی اجازت دو گے؟ اگر کہیں عدالت جاؤ، ان سے کہا جاتا کہ آپ نے کس قانون کے تحت مارا؟ اسی لیے ان چوروں کو مسلط کیا گیا کیونکہ یہ پیسے کی پوجا کرنے والے ہیں؟ یہ کبھی اپنے آقاؤں کے سامنے زبان نہیں کھولیں گے، ان کو مسلط کیا گیا کیونکہ ان کو پتا تھا عمران خان ان کو اڈے دے گا اور نہ ہی ان کی کسی جنگ میں شرکت کرے گا، نہ اپنے ملک کے مفادات کو ان کے لیے قربان کرے گا؟ان لوگوں کے فیصلے کرے گا کیونکہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے . اس لیے سازش کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں