لندن میں نوازشریف سے اداکار عدنان صدیقی کی ملاقات

لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی نے ملاقات کی ہے . ملاقات کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھاکہ لندن میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا .

انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی اور انہوں نے ملاقات میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کا بتایا . عدنان صدیقی نے کہاکہ ملاقات میں فلم پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی . خیال رہے کہ نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیرعلاج ہیں اور ان سے مختلف شعبوں سے تعلق

رکھنے والی شخصیات ملتی رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں