28مئی کوسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) 28مئی کوسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا . اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گااس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا .

28مئی کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباً زاویہ قائمہ بنائیں، یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا . اس برس سورج دوسری مرتبہ16جولائی کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا .

. .

متعلقہ خبریں