کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کے دوران گمشدہ ہونے والی لڑکی کی والدہ نے نیا بیان ریکارڈ کروادیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کے دوران گمشدہ ہونے والی لڑکی کی والدہ نے نیا بیان ریکارڈ کروادیاہے۔پولیس کے مطابق صدر میں دھماکے کے دوران پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 15 سالہ سویرا کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ لڑکی گھر سے گئی ہے جب کہ لڑکی کی والدہ نے پہلے بیان میں دھماکہ کی جگہ بھگدڑ مچنے سے لڑکی گمشدہ ہونے کا کہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق 15 سالہ سویرا کے بھائی نے مقدمہ بھی درج کروایا ہے، مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس لڑکی کی تلاش کر رہی ہے ، لڑکی ابھی تک لاپتہ ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ متعلقہ تھانہ فیرئیر میں منتقل کردیا جائے گا۔لڑکی کے بھائی یاسر خان نے کہا کہ میں نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کراویا ہے۔

اس سے قبل کراچی کی رہائشی خاتون نے بیان دیا تھا کہ دو روز قبل صدر کے مقام پر دھماکے کے وقت میں اپنی 15 سالہ بیٹی کے ہمراہ وہاں موجود تھی ، سویرا میرے ساتھ سامان لینے صدر آئی تھی اور اس وقت ہم جس مقام پر دھماکہ ہوا وہاں کے قریب سے ہی گزر رہ تھے۔

سویرا کے والدہ نے مزید کہا تھا کہ دھماکے کے بعد میں بے ہوش ہوگئی اور جب مجھے ہوش آیا تو سویرا وہاں موجود نہیں تھی۔اس حوالے سے پولیس سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ 15 سالہ سویرا کی گمشدگی سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago