میگا پراجیکٹس کی تعمیر میں بزدار سرکار نے شہباز دور کے منصوبے کی نقل کر لی

لاہور (قدرت روزنامہ)آزادی چوک کی طرز پر شاہدرہ چوک پر ٹربو راؤنڈ اباؤٹ بنے گا۔وفاقی حکومت نے 5 ارب روپے دینے کی یقین دہانی کروادی۔

شاہدرہ چوک پر ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئےبزدار سرکار بھی شہباز حکومت کے نقشے قدم پر چل نکلی۔آزادی چوک کی طرز پر شاہدرہ چوک پر بھی ٹربو راؤنڈ اباؤٹ بنے گا۔لاہور نیوز نے منصوبے کا ڈیزائن حاصل کرلیاموجودہ وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے شہر لاہور میں پہلا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔شاہدرہ ٹربو راؤنڈ اباؤٹ کے لئے 5ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔روٹری ڈائیامیٹر کا ڈیزائن 100میٹر رکھا جائے گا۔ ٹربو راؤنڈ اباؤٹ فلائی اوور تک پہنچنے کے لئے 8ریمپ تعمیر کئے جائیں گے۔جی ٹی روڈ پر بننے والے ایلی ویٹیڈ گول چکر سے 4مقامات کی طرف راستہ دیا جائے گا۔ایلی ویٹیڈگول چکر سے اسلام آباد، لاہور، پرانا راوی پل اور شیخوپورہ کی جانب راستہ دیا جائے گا۔شاہدرہ ٹربو راؤنڈ اباؤٹ ایک سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔

فلائی اوور کی تعمیر سے روزانہ 3لاکھ گاڑیوں کو فائدہ ملے گا۔منصوبے کی تعمیر سے سالانہ ایک ارب 16 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔فلائی اووراورمنصوبے کی کل لمبائی 2 کلومیٹر رکھی گئی ہے۔فلائی اوورز کے چاروں اطراف میں 18 فٹ کی سروس روڈ تعمیرہوں گی۔

ایل ڈی اے نے منصوبے کی تکمیل کے لئے پی سی ون حکومت کو ارسال کر دیا۔وفاقی حکومت کی فنڈنگ کے بعد تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔

Recent Posts

سعودی عرب میں 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…

28 mins ago

چاہتا ہوں مذاکرات ہوں، کوئی حل نکلے اور عمران خان کی رہائی ہو، شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…

50 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…

56 mins ago

24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیلئے خصوصی کنٹینر تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…

1 hour ago

شہری علاقوں میں دہشتگردی کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،مذاکرات کیلئے ریاست اور حکومت کے دروازے کھلے ہیں: سرفرازبگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…

1 hour ago

اپنا مارے گا

تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…

1 hour ago