خوشی ہوگی اگر عمران ملک میرا تیز ترین بال کا ریکارڈ توڑ پائیں : شعیب اختر

لاہور (قدرت روزنامہ) سن رائزرز حیدرآباد کے تیز گیند باز عمران ملک نے جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022ء میں پاکستان کے لیجنڈری تیز گیند باز شعیب اختر سمیت بہت سے دیگر لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔ عمران ملک جو مستقل بنیادوں پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ 157 ​​کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بھی کرچکا ہے، کے بارے میں بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر وہ تیز ترین ڈلیوری کا عالمی ریکارڈ توڑتے ہیں تو انہیں خوشی ہوگی۔
ایک بھارتی ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں اس کا طویل کیریئر دیکھنا چاہتا ہوں، کچھ دن پہلے کوئی مجھے مبارکباد دے رہا تھا کیونکہ مجھے تیز ترین گیند بازی کرتے ہوئے 20 سال ہو گئے ہیں لیکن کوئی بھی یہ ریکارڈ نہیں توڑ سکا لیکن میں نے کہا یہ ریکارڈ ٹوٹنا چاہیئے، کوئی ہے جو اس ریکارڈ کو توڑ سکتا ہے، اگر عمران میرا ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو مجھے خوشی ہوگی لیکن اسے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ اس عمل میں زخمی نہ ہوں، میں اسے بغیر کسی چوٹ کے طویل عرصے تک کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔

شعیب اختر نے عالمی ریکارڈ توڑنے کے لیے نہ صرف عمران کی حمایت کی بلکہ اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں اسے عالمی سطح پر اسی طرح دیکھنا چاہتا ہوں جیسا کہ وہ وہاں سے تعلق رکھتا ہے، اس وقت بہت زیادہ لوگ نہیں ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو عبور کر سکیں، ہم نے دیکھا ہے کہ عمران اس رفتار سے مسلسل باؤلنگ کر رہے ہیں۔
اگر وہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کرنے والے پیسرز کے کلب میں داخل ہوتا ہے تو مجھے خوشی ہوگی۔ لیکن اسے انجریز سے دور رہنا ہوگا جو اس کے کیریئر کو روک سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ عمران ملک اس وقت انڈین پریمیئر لیگ میں 22.05 کی اوسط سے 18 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔

Recent Posts

آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے، کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے،…

5 mins ago

ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید…

21 mins ago

لیبر ڈے منانے والی اشرافیہ ہی مزدوروں کے استحصال کی ذمے دار ہے: حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا…

35 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ڈرامہ ایکٹریس کی سیاست میں انٹری

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست…

48 mins ago

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ…

57 mins ago

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے…

1 hour ago