کراچی (قدرت روزنامہ)پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے امن و ترقی پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس ہوا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے، پولیس اور دیگر ادارے مل کر مجرموں کو بہت جلد از جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کسی بھی نام اور شکل میں ہو، انسانیت کی دشمن ہے، شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کے امن و ترقی پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔پی پی پی چیئرمین نے دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع میمن مسجد کے نزدیک واقع گودام میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے ۔دھماکے کی وجہ سےایک پولیس موبائل، متعدد موٹرسائیکلیں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت تیس سالہ ثانیہ زوجہ خالد کے نام سے ہوئی ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راجہ عمر خطاب کا بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکا بولٹن مارکیٹ میں واقع ایک گودام کے نزدیک ہوا، دھماکے میں دو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جسے موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، اس حملے کا ہدف گشت پر معمور پولیس موبائل تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیوکے مطابق دھماکا 9 بج کر16منٹ پر ہوا، وڈیومیں دھماکے کے بعد روشنی کا گولا دیکھا جاسکتا ہے۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…