کابل (قدرت روزنامہ) افغان طالبان نے بم دھماکہ میں ہلاک پائلٹ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کابل میں ایک دھماکہ میں افغان ائیرفورس کا پائلٹ ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے، افغان پائلٹ حامداللہ عظیمی جیسے ہی گاڑی میں سوار ہوئے تو ان کی گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔
افغان ائیر فورس کے مطابق حامداللہ عظیمی نے 4 سال خدمات انجام دیں اور وہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر چلانے کی صلاحیت رکھتے تھے تاہم ایک سال قبل حامداللہ عظیمی سیکیورٹی خدشات کے باعث اہل خانہ کے ہمراہ کابل منتقل ہوگئے تھے۔
دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں حامداللہ عظیمی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ پر حملہ طالبان نے کرایا تھا جب کہ طالبان اس سے قبل امریکی تربیت یافتہ پائلٹس کو ٹارگٹ کرکے مارنے کے منصوبے کا اعتراف کرچکے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…