عامر لیاقت کے آنسو شاہد آفریدی کے نام

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹی وی اینکر عامر لیاقت سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بننے والے کرکٹر شاہد آفریدی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔
عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں شاہد آفریدی کے خلاف ایک بینر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی اور میرے درمیان تعلقات میں گھر کے سبب تناؤ رہا لیکن وہ اس قوم کا ایک ہیرو، محب وطن اور کھرا انسان ہے۔
عامر لیاقت نے مزید کہا کہ شاہد خان آفریدی بیٹیوں کے باپ ہیں اور یہ سب سے بڑی وجہ ہے کہ قابل احترام ہیں۔ وہ گزشتہ رات سے اشکبار ہیں کیونکہ وطن چھوڑنا معمولی غم نہیں لیکن اب میرے آنسو شاہد آفریدی کے نام ہیں۔
رواں ماہ شاہد آفریدی نے عمران خان کے نام ایک وڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی ہے، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، میں نے سیاسی باتوں کی وجہ سے تنقید نہیں کی، عام پاکستانی کے طور پر خیالات کا اظہار کیا ہے اور تنقید اور اختلاف کرنے کا حق ہر پاکستانی کو حاصل ہے۔
سابق کپتان نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارکباد دینے کے پیچھے میرا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد شامل نہیں۔ ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔ شاہد آفریدی کے بیان کے بعد عمران خان کے مداحوں نے شاہد آفریدی پر شدید تنقید کی تھی۔

Recent Posts

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

1 min ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

30 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

35 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

59 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

1 hour ago