ہم ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ عوام پر بھی خرچ کررہے ہیں،احسن اقبال

گوادر (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ عوام پر بھی خرچ کررہے ہیں . گوادر یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک ملکی ترقی کا منصوبہ ہے، پچھلی حکومت نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی .


احسن اقبال نے کہا کہ ہم ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ عوام پر بھی خرچ کررہے ہیں جبکہ سی پیک کے منصوبے موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں .
انہوں نے کہا کہ گوادر میں آپ سے 4 یا 5 سال بعد مخاطب ہونے کا موقع ملا، اپنے پچھلے دور میں گوادر کی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے کام کررہے تھے .
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ ہم نے گوادر میں ہائیر ایجوکیشن کو اہمیت دی، اگر تعلیم نہیں ہوگی تو ترقی کا عمل رک جائے گا .
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ 2 سے 3 سال میں یونیورسٹی کا کیمپس مکمل ہو جائے، اس یونیورسٹی کو سینٹرآف ایکسیلینس بنائیں گے . احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کے خطے کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، اختلاف کو تشدد سے نہیں ، مکالمے سے حل کرنے کی ضرورت ہے .
انہوں نے کہا کہ علم اور تحقیق اور جستجو سے دنیا میں ترقی ممکن ہے، میں گوادر کی ترقی سے منسلک رہا ہوں .
احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے گوادر کے شہریوں کے لئے محنت کی، کئی منصوبے شروع کئے، بجلی اور پانی کے منصوبے شروع کئے . انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی دو سال میں مکمل ہوجائیں گئے،لیکن مجھے افسوس ہوا،ہمارے شروع کئے گئے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے . انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے اور ہسپتال آپ گریڈ کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں