ڈالر کے بعد سونے کی قیمت کی لمبی چھلانگ ۔۔ قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈالر کے بعد ملک میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے،عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا1200روپے سے1500روپے تک مہنگا ہو گیا . آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 38 ہزار 100 روپے ہوگئی .

اسی طرح 10 گرام سونا 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 398 روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی صرافہ میں بھی سونا 34

ڈالر مہنگا ہو کر 1833 ڈالرز فی اونس ہو گیا

. .

متعلقہ خبریں