اب گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں ، ایک تھا ٹائیگر کی طرح روپوش ہو جائوں گا، حج کے وقت نکلوں گا تو اس کے بعد پاکستان نہیں آئوں گا میں کہاں جارہا ہوں یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا ، عامر لیاقت کا بیان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اپنی کردار کشی کا الزام فواد چوہدری پر لگا دیا ہے اور کہا ہے کہ وطن چھوڑنے سے قبل عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دوں گا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عامر لیاقت نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم کے اعلی ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کو فواد چوہدری دیکھتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری

کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں، خوش ہوسکیں۔ انہوں نے لکھا کہ خان صاحب میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے، آپ کے چاپلوسوں نے پانچ دن تک آپ کی سیاست کو چونا لگا دیا، میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں کہ پاکستان میں جب مجھ پر بحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کا دعوی ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے کہ آپ کے جلسے لگتا ہے کل سے شروع ہوں گے۔عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ ابھی یہ بات تحقیقات کے مراحل میں ہے لیکن فواد پھپھولے کی یہ حرکت درست ثابت ہوئی تو میں قوم کو کل اپنا درد اور کردار بتا چکا کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پر یقین نہیں رکھتا مگر وعدہ ہے قبل از روانگی آپ کو اور فواد کو سرپرائز دوں گا۔ڈاکٹر عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ اب گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں ، ایک تھا ٹائیگر کی طرح روپوش ہو جائوں گا، حج کے وقت نکلوں گا تو اس کے بعد پاکستان نہیں آئوں گا میں کہاں جارہا ہوں یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا ۔

Recent Posts

تاخیر دولہے کو لے ڈوبی، دلہن کا صاف انکار، ہرجانہ دینا پڑگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست بہار کے کاٹہار ضلع میں دلہن نے اس وقت…

2 mins ago

سیلولر کمپنیاں تذبذب کا شکار ، نان فائلرز کی 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنا مسئلہ بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز میں…

6 mins ago

اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اے این ایف کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 2 ٹن سے…

16 mins ago

پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں پر حملے کرنے والے ٹارگٹ کلر ملزم نے تفتیش کے…

34 mins ago

دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ نازش جہانگیر شرما گئیں، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں…

47 mins ago

پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشین میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او…

47 mins ago