پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر196روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر200روپے سے صرف1روپے کی دوری پرہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.90روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر195.50روپے اورقیمت فروخت194.60روپے سے بڑھ کر196.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر3.50روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت195.50روپے سے بڑھ کر199روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں3.20روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 200.30روپے سے بڑھ کر204روپے اور قیمت فروخت203.80روپے سے بڑھ کر207روپے ہو گئی اسی طرح5روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر242روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے بڑھ کر245روپے پر جا پہنچی

Recent Posts

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

12 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

17 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

26 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

32 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

48 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

1 hour ago