وقت بچانے ،مداحوں کی بھیڑ سے بچنے کیلئے اکثر حجاب میں مارکیٹ جاتی ہوں،صبا ء قمر

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وقت بچانے اور مداحوں کی بھیڑ سے بچنے کیلئے اکثر عبائے اور حجاب میں مارکیٹ جاتی ہوں،والدہ کی شادی کا انجام دیکھ کر شادی سے بہت خوف آتا تھا . ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ میں وقت بچانے اور مداحوں کی بھیڑ سے بچنے کے لیے اکثر عبائے اور حجاب میں مارکیٹ جاتی ہوں .


انہوں نے کہا کہ ’مجھے بہت برا لگتا ہے جب اس سوچ پر عمل کیا جاتا ہے کہ عورت چاہے کما کر لا رہی ہے مگر گھر بیٹھ کر کھانے والے مرد کی ہی چلتی ہے، یہی وجہ ہے میں بہت سارے لوگوں کو زہر لگتی ہوں . انہوں نے کہا کہ ’میری والدہ ایک سنگل ماں تھیں، اٴْن کے پاس کوئی دوسرا سہارا نہیں تھا، اٴْن کی والدہ نے ناکام شادی کے بعد بھی شادی نہیں کی صرف اس لیے کہ لوگ کیا کہیں گے، وہ بھی ایک اچھا ہمسفر پانے کی مستحق تھیں مگر انہوں نے شادی نہیں کی، اپنی والدہ کی شادی کا انجام دیکھ کر اٴْنہیں شادی سے بہت خوف آتا تھا .

‘ صبا قمر نے کہا کہ اٴْن کے منٹور نے اٴْنہیں ایک بہت اچھی بات کہی جو وہ شیئر بھی کرنا چاہتی ہیں . انہوں نے اپنے منٹور کا نام لیے بغیر کہا کہ میرے پوچھنے پر میرے منٹور کا کہنا تھا کہ شادی سے کیوں گھبراتی ہو زیادہ سے زیادہ کیا ہو جائے گا، طلاق ہو جائے گی ناں، تو دوسری شادی کر لینا، زندگی ایسی ہی ہے، اس لیے طلاق کے دھبے سے نہ ڈرو، ابھی بھی تو گزر رہی ہے اور کیا پتہ شادی کامیاب ہو جائے .

. .

متعلقہ خبریں