لیگی سینیٹر صابر شاہ سے عالمی فورم پر انگریزی میں لکھی تقریر پڑھنا مشکل ہو گیا

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر صابر شاہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ مائیگریشن فورم میں شریک تھے . جہاں انہیں تقریر کرنی تھی تاہم ان کے لیے انگریزی میں لکھی تقریر پڑھنا مشکل ہو گیا .

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر صابر شاہ کبھی جملے دہراتے، کبھی گلا صاف کرتے نظر آئے اور آخر میں کئی پیراگراف بھی چھوڑ گئے، ن لیگی سینیٹر نے دگنا وقت لیا لیکن پھر بھی اپنی تقریر مکمل نہ کر سکے .

زائد وقت لینے اور بے ربط خطاب پر سیشن کی منتظم نے لیگی سینیٹر کو ٹوک دیا . انہوں نے کہا مقررہ وقت میں اپنا خطاب مکمل کریں اور بھی لوگ آئے ہیں . انٹرنیشنل مائیگریشن فورم میں شرکت کے لیے پاکستان سے 5 سینیٹرز نیویارک میں موجود ہیں جن میں فاروق نائیک، قر ۃ العین مری، برہمند تنگی اور مشتاق خان شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں