وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ،صوبائی حکومت کا ردِعمل آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستاان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی . فرح عظیم شاہ نے کہا کہ اگلے 5 سال بھی میر عبدالقدوس بزنجو ہی وزیراعلیٰ بلوچستان ہوں گے .

وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 ووٹ درکار ہوں گے .
وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروانے کے لیے 17 اراکین کی حمایت لازمی ہے . خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کی باز گشت سنائی دے رہی ہے جہاں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف آئندہ 24 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان ہے . جام کمال ، یار محمد رند اور طہور بلیدی کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جا سکتی ہے ، اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی یار محمد رند نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ نمبرپورے ہیں ، تحریک عدم اعتماد پرساتھیوں نے دستخط کردیئے ہیں ، یہ تحریک کامیاب ہو گی اور تمام جماعتیں مشاورت کرکے نیا قائد ایوان نامزدکریں گی .

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کےعوام چاہتے ہیں عبدالقدوس بزنجو کومنصب سے ہٹایا جائے، عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان کےعوام اورارکان اسمبلی مایوس ہیں ، موجودہ وزیراعلیٰ کسی بھی صورت لا اینڈ آرڈر کنڑول نہیں کر پارہے . بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع ہوگی، درخواست صوبائی اسمبلی میں آج سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کر ائیں گے ، درخواست جمع ہونے کے بعد قائم مقام گورنر اسمبلی کا اجلاس طلب کرے گا ، جس کے بعد صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں