حکومت کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ رمیز راجہ کو اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا، دیگر مسائل کی وجہ سے فوری فیصلہ نہیں کیا جا سکا .


انہوں نے مزید کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں نیا چیئرمین پی سی بی لگا دیا جائے گا، کھلاڑیوں کو روزگار مہیا کرنے کے لئے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کیا جا رہا ہے .

واضح رہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد سے ہی پی سی بی میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیز راجہ بھی عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بناچکے تھے . میڈیا رپورٹس تھیں کہ چیئرمین پی سی بی نے عہدے سے الگ ہونے کے لیے اپنے قریبی دوستوں سے بھی مشاورت کرلی تھی .

علاوہ ازیں پی سی بی میں اعلی سطح پر بڑی تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا تھا جس کی وجہ سے رمیز راجہ کے دور میں لگائے گئے افراد کا مستقبل بھی خطرے میں نظر آنے لگا ہے .

. .

متعلقہ خبریں