وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد ڈیڑھ گنا بڑھ چکا ہے مگر کوئی پلاننگ نہیں ہے ، ہم شہروں کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں ، چین نے ساری ترقی برآمدات کے ذریعے کی اور دیکھتے ہی دیکھتے چین اکنامک زون بن گیا ، ہمارے سامنے چھوٹا سا ملک سنگاپور دیکھتے ہی دیکھتے کہاں پہنچ گیا ، ہمیں زیادہ چیزیں بیچنی ہو ں گی جس کیلئے اپنی پروڈکشن کی ضرورت ہے ، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ موٹر سائیکلوں کے سارے پارٹس اپنے ملک میں بنائیں ،باہر سے نہ منگوائیں . انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں ، لہذا یہاں امورٹ کی ضرورت نہیں ہے ، امپورٹ صرف کچھ لوگ اپنے مفاد کیلئے کرتے ہیں مگر اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ملک کو خود کفیل کرنے کی بجائے درآمدات پر زور دیا گیا کیوں کہ اس سے کچھ لوگوں کو خود مالی فائدہ پہنچتا تھا .
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی اللہ کی دی نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کی بجائے چیزیں امپورٹ کرنے پر زور دیا جس کے نقصانات ہوئے ، پاکستان کے خام مال کو استعمال میں لانے کا کابھی نہیں سوچا، اس کا نقصان یہ ہوا کہ کچھ لوگ تو امیر ہو گئے مگر ملک غریب ہو گیا .
متعلقہ خبریں