ماضی میں ملک کو خود کفیل کرنے کی بجائے درآمدات پر زور کیوں دیا گیا ، وزیر اعظم نے صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ملک کو خود کفیل کرنے کی بجائے درآمدات پر زور دیا گیا کیوں کہ اس سے کچھ لوگوں کو خود مالی فائدہ پہنچتا تھا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی اللہ کی دی نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کی بجائے چیزیں امپورٹ کرنے پر زور دیا جس کے نقصانات ہوئے ، پاکستان کے خام مال کو استعمال میں لانے کا کابھی نہیں سوچا، اس کا نقصان یہ ہوا کہ کچھ لوگ تو امیر ہو گئے مگر ملک غریب ہو گیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد ڈیڑھ گنا بڑھ چکا ہے مگر کوئی پلاننگ نہیں ہے ، ہم شہروں کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں ، چین نے ساری ترقی برآمدات کے ذریعے کی اور دیکھتے ہی دیکھتے چین اکنامک زون بن گیا ، ہمارے سامنے چھوٹا سا ملک سنگاپور دیکھتے ہی دیکھتے کہاں پہنچ گیا ، ہمیں زیادہ چیزیں بیچنی ہو ں گی جس کیلئے اپنی پروڈکشن کی ضرورت ہے ، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ موٹر سائیکلوں کے سارے پارٹس اپنے ملک میں بنائیں ،باہر سے نہ منگوائیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں ، لہذا یہاں امورٹ کی ضرورت نہیں ہے ، امپورٹ صرف کچھ لوگ اپنے مفاد کیلئے کرتے ہیں مگر اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ۔

Recent Posts

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں…

1 min ago

ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی…

2 mins ago

“شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی، دوران ملازمت ڈراموں کی آفر ہوئی”اداکارہ ازیکا ڈینیئل کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا…

8 mins ago

کرکٹر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دنیا میں واپسی، تصویر شیئر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد سربیئن ماڈل و…

11 mins ago

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

14 mins ago

پولیس کی احمد بھچر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل پر لے جانیکی کوشش،کارکنوں نے فرار کرا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج…

20 mins ago