کاؤنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ شان مسعود کا منتظر

لندن (قدرت روزنامہ) شان مسعود کو انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں نئے ریکارڈ کے قریب ہیں . انہیں مئی کے اختتام تک ایک ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 174 رنز درکار ہیں اور ان کا ایک میچ باقی ہے .

یہ سنگ میل انہوں نے عبور کرلیا تو 34 سال بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بیٹر ہوں گے . اوپننگ بیٹر رواں کاونٹی سیزن میں اس سے پہلے دو ڈبل سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں اور وہ کاونٹی چیمپئن شپ میں 826 رنز بنا کر ٹاپ سکورر ہیں .

اس سے قبل ڈربی شائر کی جانب سے پہلا موقع تھا کہ ان کے کسی بیٹر نے مسلسل دو میچوں مین ڈبل سنچری بنائی ہے، 32 سالہ قومی کرکٹر نے لیسٹر شائر کے خلاف 219 رنز کی اننگز کھیلی تھی، ان کی اننگز میں 24 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا . انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود ، محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ، حسن علی سمیت 9 پاکستانی کھلاڑی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں . ان کی ٹیم جمعرات سے سسیکس کاونٹی کے خلاف میدان میں ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں